شہر قائد میں گذشتہ رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کا آغاز ہوگیا

0
96

شہر قائد میں گذشتہ رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کا آغاز ہوگیا

نیوز‌ڈیسک ہم سب ٹی وی اسلام آباد

18 اگست 2018

کراچی: صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا،
شہر قائد میں گذشتہ رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تاہم شہر کا بیشتر حصہ اب بھی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شہر کا پچیاسی فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاون ہے، اس سے قبل گیارہ اگست کو بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن ایکسٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، بلوچ کالونی، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، فیڈرل بی ایریا، گلبرگ، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ تاہم قائد آباد، لانڈھی انڈسٹریل ایریا، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور الفلاح سمیت شہر کے بیشتر حصوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کا لنک بحال ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کے سسٹم میں بجلی کی سپلائی بتدریج بڑھائی جائے گی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں

مزید پڑھیے :

مزید تفصیلات اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمار ے you Tube کے چینل کو سبسکرائب کریں،

نیوز‌ڈیسک ہم سب ٹی وی اسلام آباد

18 اگست 2018

جواب دیجئے