عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھالیا

0
68

عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھالیا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بائیسویں وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،

 

مزید پڑھیے :

مزید تفصیلات اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمار ے you Tube کے چینل کو سبسکرائب کریں،

نیوز‌ڈیسک ہم سب ٹی وی اسلام آباد

18 اگست 2018

تقریب میں شرکت کے لیے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچ چکے ہیں۔تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔
نوجوت سنگھ سدھو، وسیم اکرم، جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچ چکے ہیں۔ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان شریک وسیم اکرم نے کہا کہ الیکشن کے بعد سے پورے ملک کے چہرے پر خوشی ہے اور لوگ پر امید ہیں کہ ملک بہتری کی طرف جائے گا۔ خوشی ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں آج ایک نئی صبح ہے۔ عمران خان نے ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کی اور یہ 22 سال کی محنت کا پھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے نوجوان بہت پرامید ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان سے امید اور آس ہے،تاریخی لمحات میں مجھے دعوت دینا اعزاز کی بات ہے۔میری ماں کہتی تھی کہ پڑوسی کے گھر میں آگ لگی ہو تو اس کی تپش تمہیں پہنچتی ہے اور اگر پڑوسی کے گھر میں ٹھنڈ ہو تو اس کا فائدہ تمہیں بھی پہنچے گا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہر ایک بندے کو عمران خان سے آس ہے۔ ہوپ سب سے بڑی توپ ہے جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا اس کے پاس آس ہوتی ہے، آس اس کے جیون کا سہارا ہے، عمران خان سے آس اور بھروسہ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اس ملک کاامیج اورمثبت تاثردنیامیں بہتربنائیگی،ان کا کہناتھا کہ لوگوں کوجوڑنے والوں کوعزت ملتی ہے اورہم جوڑنے والے ہیں۔

 

 

مزید پڑھیے :

مزید تفصیلات اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمار ے you Tube کے چینل کو سبسکرائب کریں،

نیوز‌ڈیسک ہم سب ٹی وی اسلام آباد

18 اگست 2018

جواب دیجئے